عماد وسیم نے بابراعظم سے ناخوشگوار تعلق کے سوال کو ’پیچیدہ‘ قرار دیدیا
آل راؤنڈر نے کپتان کے ساتھ تعلقات پر لب کشائی کردی
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک بار پھر کپتان بابراعظم سے متعلق لب کشائی کردی۔
ایک انٹرویو کے دوران ماضی میں ناخوشگوار تعلق کا ذکر کیے جانے پر آل راؤنڈر نے کہا کہ سوال پیچیدہ ہے مگر اس میں کوئی صداقت نہیں کہ ہمارے درمیان دشمنی ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ''کرکٹ پاکستان'' کو انٹرویو میں ہی عماد وسیم نے کہا تھا کہ ملک کے لیے کھیلتے ہوئے سب باتیں ایک طرف کردی جاتی ہیں، میرا اور بابراعظم کا ہمیشہ احترام کا رشتہ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟ عماد وسیم کا ردعمل سامنے آگیا
اسی طرح کے باتیں قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر اور محمد عامر کے تعلق کے بارے میں بھی کی جاتی رہی ہیں، پیسر نے اس حوالے سے سوال پر کہا کہ میں مکی آرتھر سے اب بھی رابطے میں رہتا ہوں، میرا کرکٹ سے ہٹ کر بھی ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔