’جنریشن کے عظیم ترین بولر‘ کوہلی کی بولنگ پر دلچسپ تبصرے

گزشتہ روز کوہلی نے میچ میں 3 بالز کروائیں تھی


Sports Desk October 20, 2023
گزشتہ روز کوہلی نے میچ میں 3 بالز کروائیں تھی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

'موجودہ جنریشن کے عظیم ترین بولر' ویرات کوہلی کی بولنگ پر دلچسپ تبصرے ہونے لگے۔

بنگلادیش کے خلاف پونے میں کھیلے گئے میچ کے دوران ہاردیک پانڈیا کا ٹخنہ انجرڈ ہوگیا، جس کی وجہ سے وہ اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے۔ ان کے اوور کی 3 بالز باقی تھیں، کپتان روہت شرما نے اوور مکمل کرنے کیلیے کوہلی کو گیند تھمائی، انھوں نے صرف 2 رنز دیے، ان کی بولنگ پر سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے کافی دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر متعدد صارفین نے ''انھیں موجودہ جنریشن کا عظیم ترین بولر قرار دیا''۔

مزید پڑھیں: کوہلی کی سنچری کیلئے امپائر نے قوانین کی دھجیاں اڑادیں

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل میڈیا کانفرنس میں جب روہت سے پوچھا گیا تھا کہ ٹیم میں زیادہ آل راؤنڈرز نہیں، اگر ضرورت پڑی تو کیا کریں گے، جس پر انھوں نے کہا تھا کہ امید ہے کہ میں اور کوہلی بھی ورلڈکپ میں کچھ اوورز کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں