ہنڈائی کا فنی خرابی کے باعث امریکا سے ایک لاکھ 40 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ

کمپنی کی جانب سے واپس منگوائی جانے والی گاڑیاں2011 سے 2014 ماڈل کی ہیں۔


APP May 19, 2014
کمپنی کی جانب سے واپس منگوائی جانے والی گاڑیاں2011 سے 2014 ماڈل کی ہیں۔ فوٹو:فائل

OKARA: جنوبی کوریا کی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ہنڈائی نے فنی خرابی کی بنیاد پر امریکا اورپریٹوریکو سے ایک لاکھ 40 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا کے نیشنل ہائی وے ٹرانسپورٹ سیفٹی کے ادارے کو فراہم کردہ دستاویزات میں کمپنی نے کہاہے کہ ایئر بیگ ماڈیول سیٹرنگ ویل کی طرف سے درست طریقے سے کام نہیں کررہا تاہم معمول کی ڈرائیونگ کے دوران اس سے ڈرائیور کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کسی حادثے کی صورت میں ڈرائیور کے زخمی ہونے کا خطرہ ہے۔ کمپنی نے اس فنی خرابی کو دور کرنے کیلیے امریکا سے ایک لاکھ 37 ہزار 500 اور پریٹوریکو سے 3500 گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گاڑیاں 2011 سے 2014 ماڈل کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں