پاک سوزوکی موٹرز کا اسٹاک ایکس چینج سے اخراج کا حتمی فیصلہ

آٹو انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اور آٹو کمپنیوں کے مالی مسائل نمایاں ہونے لگے

فوٹو : فائل

پاک سوزوکی موٹرز نے اسٹاک ایکسچینج سے اخراج کا حتمی فیصلہ کرلیا پاک سوزوکی موٹرز کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس میں فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔

پاک سوزوکی اسٹاک ایکسچینج سے سرمایہ کاروں کے پاس موجود اپنے حصص واپس خریدے گی۔ پاک سوزوکی موٹرز نے اسٹاک ایکسچینج کو ڈی لسٹ کیلیے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ آٹو انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اور آٹو کمپنیوں کے مالی مسائل نمایاں ہونے لگے۔


پاکستان میں جاپانی گاڑیاں بنانے والی پاک سوزوکی نے عوام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے شیئرز خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔

شیئرز کی خریداری کے ذریعے سوزوکی موٹر کارپوریشن پاک سوزوکی موٹر کی مکمل ملکیت حاصل کر لے گی۔ شیئرز کی خریداری کے بعد پاک سوزوکی موٹرز کی پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے ڈی لسٹنگ کی جائے گی۔
Load Next Story