سعودی ایئرلائن نے مسافروں کو نئے تجربات سے روشناس کرایا
سعودیہ نے گزشتہ برس دوران پرواز اپنا بالکل نیا تفریحی سسٹم متعارف کرایا تھا
سعودی ایئرلائن کی پرواز پر خاندانوں اور بچوں کو خصوصی تفریح کی فراہمی، 5 ہزار ایچ ڈی مواد کے ساتھ سعودیہ نے مشرق و مغربی فلمز اور ٹی وی شوز ای بک لائبریری، موسم کی تازہ ترین صورتحال جیسی سہولیات کے ذریعے مسافروں کو نئے تجربات سے روشناس کیا۔
ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی عربین ایئر لائنز(سعودیہ )بچوں کیلئے خصوصی تجربہ کی فراہمی کے ساتھ پرواز پر سوار خاندانوں کو خوش رکھنے پر یقین رکھتی ہے،کیونکہ اگر بچے دوران پروازخوش اورمطمئن رہتے ہیں توان کے والدین کا سفر بھی آرام دہ گذرتا ہے۔
سعودیہ نے گذشتہ برس دوران پروازاپنا بالکل نیا تفریحی سسٹم متعارف کرایا تھا،جس کا مقصد5ہزار گھنٹے سے زائد ایچ ڈی موادکے ساتھ سعودیہ کے جہازکے دوران پروازتجربے کو تبدیل کرناتھا۔