اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بدترین کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 تک پہنچ گئی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری زندگیاں اور پورے خطے کی قسمت خطرے میں ہے۔
انتونیو گوتریس نے اپنے بیان کہا کہ غزہ کو بنیادی امدادی سامان کی فوری ضرورت ہے، ہمیں تیزرفتاری کے ساتھ اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر غزہ میں امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر خوراک، پانی، دوائی اور ایندھن کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل غزہ میں ہمارے مراکز، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ
اس سے قبل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ صرف غزہ میں اُن کے 92 مراکز کام رہے ہیں جس میں سوا دو لاکھ کے قریب فلسینیوں نے پناہ لے رکھی ہے لیکن اسرائیل ان مراکز پر بھی بمباری کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے مراکز، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ نہ بنایا جائے، ہم غزہ کے شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بدترین اور وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 تک پہنچ گئی ہے، جن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں بھرپور زمینی آپریشن کا فیصلہ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 3700 ہوگئی
اسرائیل کے وزیردفاع یووگیلینٹ نے "جنگ طویل اور سخت" ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے فوج سے کہا ہے کہ ''آپ غزہ کو دور سے دیکھتے ہیں، اب آپ اندر سے دیکھیں گے''۔