ثنا خان تنقید کے بعد بالآخر فلسطین کے حق میں بول پڑیں

کئی مداحوں نے تو ثنا خان کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا


ویب ڈیسک October 20, 2023
ثنا خان کا فلسطین کے حق میں بیان: فوٹو ویب ڈیسک

مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان بھی فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

پاکستان اور ترکیہ سمیت بھارت کے بھی کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے فلسطین کی حمایت کی ہے جن میں سونم کپور، سوارا بھاسکر اور گوہر خان شامل ہیں جبکہ سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اسرائیل کی جارحیت پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

ثنا خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ساتھ ہی کئی مداحوں نے تو ثنا خان کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'مسلمان ہوکر فلسطین کیلئے کیوں نہیں بول رہی؟' ثنا خان تنقید کا شکار

صارفین کا کہنا تھا کہ ثنا خان کو بھارت کا خوف ہے، وہ بزدل ہیں اور اُنہیں ڈر ہے کہ اگر فلسطین کے حق میں کچھ بولا تو اُن کا یوٹیوب چینل بند ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہونے کے بعد ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک معصوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کی جو اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے شدد خوف میں مبتلا کانپ رہا تھا۔

ss1

ثنا خان نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'بےرحم اور بےشرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا، اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں، ایسے درندہ صفت لوگوں نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے'۔

مزید پڑھیں: 'قاتل اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی دُنیا کو بھولنے نہیں دونگی': دنا نیر

اُنہوں نے اپنی اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ 'میں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہوں، آج، کل اور ہمیشہ'۔

ss2

واضح رہے کہ غزہ کے الاحلی اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں معصوم فلسطینیوں کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں شدید غم و غصہ ہے اور صیہونی فوج کے بھیانک و انسانیت سوز جنگی جرم کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بدترین اور وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 تک پہنچ گئی ہے، جن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مومنہ مستحسن کواسرائیل فلسطین کشیدگی پربیان دینا مہنگا پڑگیا

اسرائیل کے وزیردفاع یووگیلینٹ نے "جنگ طویل اور سخت" ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے فوج سے کہا ہے کہ ''آپ غزہ کو دور سے دیکھتے ہیں، اب آپ اندر سے دیکھیں گے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں