فلسطین کی حمایت کریم بینزیما فرانسیسی حکومت کے نشانے پر آگئے

فٹبالر سے فرانسیسی شہریت اور بیلن ڈی اور ایوارڈ واپس لینےکا مطالبہ


ویب ڈیسک October 20, 2023
فٹبالر سے فرانسیسی شہریت اور بیلن ڈی اور ایوارڈ واپس لینےکا مطالبہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر فرانسیسی حکومت اپنے ہی لیجنڈری فٹبالر کیخلاف میدان میں آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیرداخلہ نے سعودی کلب التحاد فٹبالر کریم بینزیما پر الزام عائد کیا ہے کہ انکا تعلق اخوان المسلمون سے ہے جبکہ ایک انتہاء پسند جماعت کے رہنما نے فلسطین کی حمایت کرنے پر فٹبالر سے ''فرانسیسی شہریت'' اور ''بیلن ڈی اور'' ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کریم بینزیما نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ''ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر ناانصاف بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں''۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت؛ مراکشی ٹیم کے کئی فٹبالرز مغربی میڈیا کے نشانے پر

اس سے قبل حال ہی میں سعودی قومی دن کے موقع پر روایتی لباس پہننے پر کریم بینزیما کو انتہا پسند نیشنل ریلی پارٹی کے سربراہ نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ''سعودی عرب کا رخ اس لیے کیا کیونکہ وہ اسلام پسند طرز زندگی چاہتے تھے''۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

ٹی وی شو کے دوران دیگر سیاستدانوں نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ''وہ لوگ جو اسلام پسند طرز زندگی کے خواہاں ہیں وہ انہیں ممالک میں چلے جائیں تو شاید فرانس بہتر ہو''۔

مزید پڑھیں: رضوان کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر صہیونی ریاست آگ بگولہ

واضح رہے کہ کریم بینزیما نے سال 2022 کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتا تھا وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں فرانسیسی کھلاڑی ہیں، فرانس کی جانب سے آخری بار 1998 میں زین الدین زیڈان نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں