شلپا شیٹھی اورراج کندرا کے درمیان علیحدگی ہوگئی مداح تجسس کا شکار

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں سال 2021 میں جیل میں دو ماہ گزارے تھے


ویب ڈیسک October 20, 2023
شلپا شیٹی اور راج کندرا کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں: فوٹو ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی دراز قد اور خوبرو اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے سوشل میڈیا پر علیحدگی سے متعلق بیان جاری کرکے مداحوں کو پریشان کردیا۔

راج کندرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ 'ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور آپ سے گزارش ہے کہ اس مشکل وقت میں ہمیں اکیلا رہنے دیں'۔



اس بیان میں راج کندرا نے ہاتھ جوڑنے اور دل ٹوٹنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح پریشان ہوگئے۔

بھارتی صحافی نے راج کندرا سے سوال کیا کہ 'علیحدگی کا مطلب طلاق ہوگئی؟"



ایک صارف نے کہا کہ 'اگر آپ دونوں کی طلاق ہوگئی ہے تو یہ شلپا شیٹھی کے لیے بہت اچھا فیصلہ ہے'۔



ایک اور صارف نے کہا کہ 'ہمیں پہلے دن سے ہی اس بات کا علم تھا'، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ 'یہ چونکا دینے والی خبر ہے'.



https://twitter.com/warriorking1908/status/1715107810189377824

راج کندرا کے بیان پر کئی مداحوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے بیان جاری کررہے ہیں۔

تاہم، مداحوں کے سوالات پر ابھی تک راج کندرا اور شلپا شیٹھی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گرفتار

واضح رہے کہ حال ہی میں راج کندرا کی ڈیبیو فلم "یوٹی 69" کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے، اس فلم کی کہانی راج کندرا کے جیل میں گزارے گئے وقت پر مبنی ہے۔

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں سال 2021 میں جیل میں دو ماہ گزارے تھے، جیل سے رہائی کے بعد اُنہوں نے اس پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں