پاکستانی کھلاڑیوں سے شائقین کی بدسلوکی عرفان پٹھان نے نیا جواز پیش کردیا

سوشل میڈیا پر ڈھٹائی کے ساتھ ٹوئٹ پوسٹ کردی

سوشل میڈیا پر ڈھٹائی کے ساتھ ٹوئٹ پوسٹ کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی کپتان اور ٹیم کے ساتھ بھارتی شائقین کے ناروا رویے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے نیا جواز پیش کردیا۔

میگا ایونٹ میں بھارتی شائقین کے ناروا سلوک اور مذہبی نعروں کے ذریعے کھلاڑیوں کو اُکسانے کی کوشش پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے شدید احتجاج کیا تھا اور تماشائیوں کے رویے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی شائقین کرکٹ کے ناروا سلوک کو جواز پیش کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے لکھا کہ ''ہم پشاور میں میچ کھیل رہے تھے تو تماشائی نے لوہے کی کیل پھینکی جو آنکھ کے نیچے لگی ہم نے اس کا ایشو نہیں بنایا تھا البتہ میزبانی کی تعریف کی تھی''۔

مزید پڑھیں: فلسطینوں کے نام ایوارڈ؛ بھارتی شائقین کیجانب سے رضوان کو ناروا سلوک کا سامنا

ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ''اسی طرح میچ کے دوران شائقین کرکٹ نے پیار سے بالاجی زرا دھیرے چلو کے بعرے لگائے تھے لیکن ہم آگے بڑھے اور اس پر رونے کی بجائے جیت پر توجہ مرکوز کی''۔


مزید پڑھیں: بھارتی شائقین کے ناروا رویے پر پاکستان کا آئی سی سی سے شدید احتجاج

دوسری جانب بھارت میں میگا ایونٹ جاری ہے تاہم پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے جبکہ پاکستانی صحافیوں کو بھی پاک بھارت میچ سے محض ایک روز قبل ویزے دئیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ بھارتی صحافی کا اسٹیڈیم میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف

واضح رہے کہ بورڈ حکام نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر بھی احتجاج کیا تھا جبکہ اسے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی قرار دیا تھا۔

Load Next Story