
ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کرن کھیر نے حال میں سیاست کے شعبہ میں قدم رکھا اور چندی گڑھ لوک سے سبھا میں نشست بھی حاصل ہوگئی ہے۔ان کے شوہر اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ انھیں اپنی اہلیہ کرن کھیر کی جیت کا یقین تھا اداکارہ بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کی امیدوار تھی ۔ انھوں نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ بی جے پی ملک میں انقلاب لانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی ۔ اداکار انوپم اور اداکارہ کرن کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم '' ٹوٹل سیاپا'' ہے جس پر مداحوں کا ملا جلا رجحان رہا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔