عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت پر کانسٹیبل پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کا مقدمہ درج

یو ٹرن پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی گئی، پوچھنے پر سپریم کورٹ کی پارکنگ میں تشدد کیا گیا، کانسٹیبل کی شکایت پر مقدمہ درج


ویب ڈیسک October 20, 2023
(فوٹو: فائل)

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت پر کانسٹیبل پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی عدالت میں سماعت بھی ہوئی، جج نے شیر افضل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

کانسٹیبل جاوید ہمایوں کے مطابق ریڈیوپاکستان چوک کی جانب سےسپریم کورٹ سے پہلے یوٹرن پرایک وکیل نے مجھ پرگاڑی چڑھانے کی کوشش کی ۔ یوٹرن پر میں نے وکیل جس کانام شیر افضل مروت معلوم ہوا، کو آگے جانے کا اشارہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی پھر لڑائی

ایف آئی آر میں کانسٹیبل نے مزید بتایا کہ وکیل پتا نہیں کیا سمجھا ، اس نے مجھے قتل کی دھکمیاں دیں۔ شیر افضل مروت گاڑی سے نکل کر اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ سپریم کورٹ پارکنگ میں چلا گیا۔ میں بھی پیچھے گیااور پوچھا کہ آپ نے 2 مرتبہ گاڑی اوپر چڑھانے کی کوشش کی اور پھر دھمکیاں و گالیاں کیوں دیں؟، جس پر شیر افضل مروت اور اس کے 2 ساتھیوں نے سپریم کورٹ پارکنگ میں مجھ پر تشدد کیا۔

پولیس کانسٹیبل کی شکایت پر عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف سیکرٹریٹ تھانے میں قتل کی کوشش اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اس مقدمے کی سماعت ہوئی۔ درخواست ضمانت کی سماعت جج محمد سہیل شیخ نے کی، شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کی جانب سے وکیل عادل عزیز قاضی پیش ہوئے۔ عدالت نے 10 ہزار روپے کے عوض شیر افضل مروت کی 26 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے شیر افضل مروت کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور سماعت 26 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں