آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف کی پردیپ سنگھ کے قتل میں را کے ملوث ہونیکی تصدیق
کینیڈین شہری کے قتل پر ہندوستان کینیڈا تنازعے کی وجہ نہیں بنتی، مائیک برجیس
آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف نے پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں را کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی۔
اے بی سی نیوز کو تہلکہ خیز انٹرویو میں آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف مائیک برجیس نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ہیں کیونکہ کینیڈین حکومت نے تصدیق کے بعد بھارت کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل پر ہندوستان کینیڈا تنازعے کی وجہ نہیں بنتی، کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے اور ہم آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فائیو آئیز کے نمائندگان کی کیلی فورنیا میں ملاقات میں بھی مائیک برجیس کی جانب سے کینیڈین موقف کی تائید کی گئی تھی۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی انٹیلیجنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مودی سرکار سکھ رہنما کے قتل میں براہِ راست ملوث ہے۔ معروف بھارتی تجزیہ نگار اویناش پلی وال کی جانب سے بھی مائیک برجیس کے بیان کی تائید کی گئی۔