پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کی استدعا منظور کرلی


ویب ڈیسک October 20, 2023
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری کیخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے (فوٹو: فائل)

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتشی سے رپورٹ طلب کرلی ۔ اینٹی کرپشن نے ملزم محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ محمد خان بھٹی سے تفتیش درکار ہے ، عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے ۔

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں