جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغانی گرفتار
ملزم پاکستان پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش کررہا تھا، ایف آئی اے نے یونیورسٹی روڈ پشاور سے گرفتار کیا
ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کرلیا جو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودیہ عرب جانے کی کوشش کررہا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے ملزم ملزم حبیب اللہ کو یونیورسٹی روڈ پشاور سے گرفتار کیا جس کی گرفتاری خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی، تلاشی لینے پر ملزم کے پاس سے بارڈر کراسنگ ٹوکن بھی برآمد ہوا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کچھ عرصے قبل پاکستان آیا تھا جو اب پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ گرفتار ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔