بازوؤں سے محروم پاکستان آرمی کے سابق باکسر نے معذوری کو مجبوری نہ بننے دیا
بی اے شاکر پاکستان سمیت دبئی، شارجہ، ابوظیبی میں اپنی آواز کا جادو جگا کر پاکستان کا نام روشن کیا
پاکستان آرمی کے سابق ممتاز باکسر کو زندگی میں ایسا حادثہ پیش آیاجس کی وجہ سے ان کے دونوں بازوؤں کٹ گئے لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور گلوکاری کواپنا پیشہ بنا لیا، وہ گاڑی چلانے سمیت گھریلو اور دوسرے امورخود انجام دیتے ہیں۔
پاکستان آرمی کے سابق مایہ ناز باکسر بی اے شاکر 21 برس پہلے ایک حادثہ میں دونوں بازوؤں سے محروم ہوگئے۔ بی اے شاکر نے اسے قسمت کا لکھا سمجھ کر نئی زندگی کا آغاز کیا اور اپنے کارناموں کے باعث سب کے لیے روشن مثال بن گیا۔
بی اے شاکر گلوکار، مصنف ، شاعر اور پروفیسر بھی ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے بڑے گلوکاروں میں ہوتا ہے، نامور گلوکارہ شیزہ جہاں کے ساتھ پاکستان سمیت دبئی، شارجہ، ابوظیبی میں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔
بی اے شاکر ''سپرٹ'' نامی ادارے کے بانی بھی ہیں اوراسپیشل افراد کو ہنر سکھا کر معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے بھی کوشاں ہیں۔