عامر خان کا والدہ کے علاج کیلئے چنائے شفٹ ہونے کا فیصلہ
’لال سنگھ چڈا‘ کے بعد اداکار نے کیریئر سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تاکہ وہ اپنی بیمار والدہ اور بچوں کو وقت دے سکیں
بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی والدہ زینت حسین کے علاج کیلئے چنائے شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ کی والدہ چنائے کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اسپتال کے قریب ہوٹل میں چند ماہ کیلئے بکنگ کرائی ہے۔
عامر خان کی والدہ پچھلے برس اکتوبر میں دل کے دورے کا شکار ہوئی تھیں اور اس وقت سے ان کی طبیعت بہتر نہیں ہوئی۔
اداکار اپنی والدہ سے بہت قریب ہیں اور 'لال سنگھ چڈا' کے بعد انہوں نے کیریئر سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ اپنی بیمار والدہ اور بچوں کو وقت دے سکیں۔
دوسری طرف عامر خان نے حال ہی میں اپنی نئی فلم 'ستارے زمین پر' بنانے کا اعلان کیا جس میں ان کے ساتھ جینیلا ڈی سوزا نظر آئیں گی۔