ورلڈکپ 2023 شاہین آفریدی نے اب تک کا اہم اعزاز حاصل کرلیا
شاہین آفریدی ورلڈکپ 2023 کے ایک میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے
شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ 2023 میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ 2023 میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں حاصل کیا۔
انہوں نے بنگلورو اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اسپنر مچ سینٹنر نے بھی ہالینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں تاہم انہوں نے 59 رنز دیے جبکہ شاہین نے 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اس لیے اب تک فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ انتہا پسند بھارتی پولیس نے فینز کو 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگانے سے روک دیا
تیسرے نمبر پر بھارتی بولر جسپرت بمرا کا نمبر ہے جنہوں نے افغانستان کے خلاف 39 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ چوتھی پوزیشن انگلش بولر ریس ٹوپلے کی ہے جنہوں نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 43 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
پانچویں پوزیشن پر آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 47 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔