لیبیا کی پارلیمنٹ پر باغیوں کا حملہ اسپیکر سمیت 7 ارکان اسمبلی اغوا

جدید ہتھیاروں سے لیس سادہ لباس حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں گھس کر شدید فائرنگ کی اور جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا


واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو؛ رائٹرز

لیبیا کی پارلیمنٹ پر مسلح افراد نےحملہ کرکے اسپیکر نوری ابوسہمين سمیت 7 ارکان کو اغوا کرلیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت طرابلس میں جدید ہتھیاروں سے لیس سادہ لباس حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں گھس کر شدید فائرنگ کی اور جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا جس کے باعث عمارت میں بھگدڑ مچنے سے کئی ارکان ایوان چھوڑ کر جان بچانے کے لئے فرار ہوگئے تاہم حملہ آور اسپیکر اسمبلی نوری ابوسہمین سمیت 7 ارکان کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


دوسری جانب پارلیمنٹ کی طرف جانے والے تمام راستوں کوسیل کر کے آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا جب کہ ایئرپورٹ پر بھی ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی تاہم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔


واضح رہے کہ لیبیا میں باغیوں کی جانب سے ماضی میں بھی پارلیمنٹ پر متعدد بار حملے کی کوشش کی جاچکی ہے جب کہ 2 مارچ کو حملے کے نتیجے میں 2 ارکان اسمبلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں