مسئلہ فلسطین سینیٹ کا اجلاس بلانےکیلیےسیاسی جماعتوں نے ریکوزیشن جمع کرادی

ریکوزیشن پرپیپلزپارٹی،تحریک انصاف،نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اورجے یو آئی ایف کے اراکین کے دستخط ہیں

(فوٹو: فائل)

سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے ریکوزیشن جمع کرادی۔


پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی ایف کے اراکین کے دستخط کے ساتھ ریکوزیشن جمع کرائی گئی۔

ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ مسئلہ فلسطین پر بحث کے لیے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 3 ا ور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹ کا اجلاس فوری طور پر بلائیں۔
Load Next Story