گھارو کراچی سے تفریح کیلیے آئے باپ بیٹے سمیت 3 افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق

باپ نے بیٹے کوڈوبتا دیکھ کر خود بھی نہر میں چھلانگ لگا دی، دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں


قومی شاہراہ پر فلٹر پلانٹ کے قریب مسافر کوچ منی ٹرک سے ٹکرا گئی، خواتین بچوں سمیت 16 افراد زخمی۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ میں مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی۔ ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی سے ایک ہی خاندان کے چند افراد گجو گل منڈا روڑ پر واقع گائوں احسان جوکھیو میں اپنے عزیزوں کے گھر آئے ہوئے تھے کہ شدید گرمی کے باعث جام برانچ میں نہانے لگے تو 12 سالہ بلاول شیخ نہاتے ہوئے آگے نکل گیا اور ڈوبنے لگا تو قریب ہی موجود اس کے باپ عثمان شیخ نے اپے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی مگر دونوں باپ بیٹے نہر میں ڈوب گئے، مقامی خوطہ خوروں نے ایک گھنٹے بعد لاشیں نہر سے نکال لیں۔

اس کے علاوہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی آئے ہوئے کچھ دوست کینجھر جھیل میں نہا رہے تھے کہ 17 سالہ صادق ولد نسیم گل ڈوب گیا جسے بھی مقامی غوطہ خوروں نے نکالا۔ 3 لاشیں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔ ایک اور حادثہ فلٹر پلانٹ کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے ایک کوچ کے ذریعے آنے والوں کی گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت16 افراد سلیمان، محمد عادل، فرح، لقمان، روبینہ، انیل، حسیب، رضا اور دیگر زخمی ہوگئے جنہیں کراچی سمیت ٹھٹھہ کے مختلف اسپتالوں میں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں