امیتابھ بچن انڈین ایئر فورس کے انٹرویو میں کیوں ناکام ہوئے دلچسپ وجہ سامنے آگئی
54 برس کے طویل شوبز زندگی میں لیجنڈری اداکار نے 200 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انڈین ایئر فورس کو جوائن کرنا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔
ٹی وی شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی نئی قسط میں اداکار نے بتایا کہ انہیں ٹانگیں لمبی ہونے کی وجہ سے انٹرویو میں مسترد کیا گیا تھا۔
امیتابھ بچن نے بتایا کہ جب ان کی تعلیم ختم ہوئی تو انہیں پتہ نہیں تھا آگے کیا کرنا ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ دہلی میں رہتے تھے۔
اداکار کے مطابق ایک میجر جنرل نے انہیں آرمی کو جوائن کرنے کا مشورہ دیا اور کوشش بھی کی لیکن وہ انڈین ائیر فورس میں جانا چاہتے تھے۔
امیتابھ بچن نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 1969 میں فلم 'سات ہندوستانی' سے کیا تھا لیکن 1971 کی فلم 'آنند' سے انہیں شہرت نصیب ہوئی۔
54 برس کے طویل شوبز زندگی میں لیجنڈری اداکار نے 200 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔