اسرائیلی بمباری میں 16 صحافی بھی جاں بحق

اسرائیل نے مظالم دکھانے پر نشریاتی اداروں کو سیکیورٹی خدشات کے نام پر بند کرنے پر غور شروع کردیا


ویب ڈیسک October 21, 2023
فوٹو اے ایف پی

حماس کے الاقصی فلڈ آپریشن کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے غزہ سمیت دیگر علاقوں پر جاری فضائی بمباری اور بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ اور مغربی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی سیکڑوں فضائی کارروائیوں اور راکٹ داغنے کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں 1400 سے زائد بچے اور 1600 خواتین شامل ہیں، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں 17 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد 'العمری الکبیر' شہید

علاوہ ازیں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں اب تک 16 صحافی شہید جبکہ 20 سے زائد کو صہیونی فوج گرفتار کرچکی ہے۔

اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کی میڈیا کوریج روکنے کی کوششیں شروع کردی اور سیکیورٹی خدشات کی آڑ میں فلسطینی و عرب نشریاتی اداروں کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے 'انسانی بنیادوں' پر دو امریکی یرغمالیوں کو رہا کردیا

اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے کے شہر رملہ میں سیکیورٹی خدشات کے بہانے تمام میڈیا ادارے بند کرنے کی حکومتی منظوری کے فیصلے سے خبردار کردیا۔

اُدھر اسرائیلی حکام نے فوری طور پر غزہ کے تمام اسپتالوں کو خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں