چوہے کی آنکھ کی خردبینی تصویر 2023 کی بہترین تصویر قرار
تصویر نے 2023 کے نیکون اسمال ورلڈ فوٹومیکروگرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
خلیات کے جال سے بھری آنکھ اس خوبصورتی کی ایک شاندار مثال ہے جو فطرت کے چھوٹے سے حجم میں بھی سما سکتی ہے۔
چوہے کی آنکھ کے ایک حصے کی جھلک اور اسے صحت مند رکھنے والے مدافعتی خلیات نے 2023 کے نیکون اسمال ورلڈ فوٹومیکروگرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایک کنفوکل مائیکروسکوپ کے ساتھ کھینچی گئی متعدد تصاویر پر مشتمل یہ ایک تصویر، پرتھ، آسٹریلیا میں لائنز آئی انسٹی ٹیوٹ کے سینٹر فار اوپتھلمولوجی اینڈ ویژول سائنس کے نیورو سائنسدان حسنین قمبری نے لی۔
تصویر کو مصنوعی طور پر رنگین کیا گیا ہے جس میں آنکھ کے اعصاب، مرکز میں سیاہ دھبے، ریٹنا میں ارد گرد کے ڈھانچے، آنکھ کے اندر خلیات کی تہہ جو روشنی کو قید کرتی ہے، شامل ہے۔ مزید برآں ایک پروٹین جو خون کی نالیوں کے سکڑنے میں مدد کرتا ہے سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
خلیے کے مرکزی حصے نیلے رنگ میں دکھائے گئے ہیں جبکہ زرد رنگ میں ایسٹروسائٹس ہیں، ایک قسم کا مدافعتی خلیہ جو ریٹنا میں سوزش کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔