بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے کینیڈین وزیراعظم

بھارت کے سفارتی استثنا ختم کرنے کے بعد کینیڈا نے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا


ویب ڈیسک October 21, 2023
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہیں:فوٹو:فائل

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے۔

کینیڈین وزیراعطم جسٹن ٹروڈو نے بھارت سے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلانے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ کینیڈا کے سفارت کاروں کے خلاف بھارتی حکومت کے کریک ڈاؤن سے لاکھوں افراد کی زندگی مشکل ہوجائے گی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارت نے یک طرفہ طور پر کینیڈا کے سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے گذشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ کینیڈا میں رواں برس جون میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کا ڈائریکٹر ملوث ہے۔ بھارت نے اس بیان کو الزام قرار دے کر اس کی تردید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |