ہم 9 مئی والے نہیں  28 مئی والے ہیںنواز شریف

الیکشن کب کروانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، نواز شریف

جو ملک آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا اب مسائل کا شکار ہے، نواز شریف:فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔

دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کب کروانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں تاہم مجھے اچھی امید ہے۔ چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی ہے۔ میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا اور اس وقت اضطراب کی صورتحال ہے۔ ہم نے حالات خود بگاڑے ہیں اور خود ہی ٹھیک کریں گے۔


مزید پڑھیں: نواز شریف کا طیارہ آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا!

نواز شریف نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں اور پہلے بھی کہا کہ سب اللہ پر چھوڑا ہے اب بھی اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ جو ملک آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا اب مسائل کا شکار ہے۔ وہ پاکستان جہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی علاج کی سہولت موجود تھی کیا وہ پاکستان آج نظر آتا ہے۔ اگر ہم نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا تو خود ہونا ہے کسی نے نہیں کرنا۔ آج ملک پیچھے چلا گیا ہے۔

[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/10/whatsapp-video-2023-10-21-at-9.41.49-am-1697865014.mp4"][/video]

وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی پر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
Load Next Story