ورلڈکپ بھارتی شائقین نامناسب پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کا مذاق اڑانے لگے

بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ انتہا پسندوں کے نشانے پر آگیا


ویب ڈیسک October 21, 2023
ورلڈکپ؛ بھارتی شائقین نامناسب پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کا مذاق اڑانے لگے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران بھی بھارتی شائقین کرکٹ پوسٹرز کے ذریعے قومی کرکٹرز کا مذاق اڑانے لگے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں میچ کینگروز نے 62 رنز سے جیت لیا۔

مزید پڑھیں: فلسطینوں کے نام ایوارڈ؛ بھارتی شائقین کیجانب سے رضوان کو ناروا سلوک کا سامنا

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شائق پاکستانی کرکٹرز اور فینز کو اکسانے کیلئے نامناسب پوسٹر لے کر آیا تاکہ اشتعال پھیل سکے۔

مزید پڑھیں: انتہا پسند بھارتی پولیس نے فینز کو 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگانے سے روک دیا

پوسٹر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دکھایا گیا ہے، جو پاکستانی کپتان بابراعظم کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ پوسٹر پر لکھا ہے کہ 'باپ ہمیشہ باپ ہی ہوگا'۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ سابق کرکٹرز کا 'مسلمانوں' سے متعلق بیان! بھارتی میڈیا آگ بگولہ

گزشتہ روز پاک آسٹریلیا میچ کے دوران پاکستانی فینز کو انتہاپسند بھارتی پولیس اہلکار نے پاکستانی فینز کو ''پاکستان زندہ باد'' کے نعرے لگانے سے روک دیا تھا جس پر بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو بھی بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارتی شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف مذہبی و نا مناسب نعرے لگا کر انہیں اُکسانے کی کوشش کی تھی۔


@ahtashamriazpct

In the front of Babar Azam. This is very embarrassing. Cricket is Gentleman Game. This type of poster should not be allowed in the any Cricket Stadium. Sorry_Pakistan BabarAzam𓃵 WorldCup2023 AhtashamRiazPCT

♬ original sound - AhtashamRiazPCT
" data-video-id="7290633357572984069">
@ahtashamriazpct In the front of Babar Azam. This is very embarrassing. Cricket is Gentleman Game. This type of poster should not be allowed in the any Cricket Stadium. #Sorry_Pakistan #BabarAzam #WorldCup2023 #AhtashamRiazPCT ♬ original sound - Ahtasham PCT

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں