غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری مزید 19 فلسطینی شہید مجموعی تعداد 4300 ہوگئی
رفح کراسنگ کھلنے کے بعد غزہ میں امدادی سامان کا پہلا ٹرک داخل ہوگیا
غزہ پر اسرائیل کی گزشتہ رات کی گئی بمباری میں مزید 19 فلسطینی شہید ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 300 ہوگئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی جیلوں میں اسیر فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز
غزہ پر اسرائیلی کی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4300 ہو گئی ہے جبکہ حماس کے حملوں میں اب تک 1400 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے القدس اسپتال خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: فتح حاصل کرنے تک لڑائی جاری رکھیں گے، اسرائیلی وزیراعظم
دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے رفح کراسنگ آج کھولی جائے گی۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کراسنگ کھلنے سے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے متاثر فلسطینوں تک امداد پہنچانے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔
اسے بھی پڑھیں: اسرائیلی بمباری میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر بھی شہید
رفح کراسنگ اسرائیل سے کھانے پینے اور ضرورت کی دیگر اشیا غزہ پہنچانے کا واحد ذریعہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے رفح کراسنگ بند کرنے کے بعد غزہ میں کھانے پینے کی اشیا، دواؤں اور دیگر ضروریات زندگی کی شدید قلت ہوگئی ہے۔