مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے گھٹ کر 208350روپے ہوگئی


Staff Reporter October 21, 2023
فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے گھٹ کر 208350روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر گھٹ کر 1992ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے گھٹ کر 208350روپے ہوگئی۔ اور دس گرام سونے کی قیمت 129روپے گھٹ کر 178626روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔