آسٹریلیا سے شکست بابراعظم نے ملبہ فیلڈنگ بولنگ پر ڈال دیا

ہمارے فیلڈرز نے اہم مواقعوں پر کیچز ڈراپ کیے، کپتان کا شکوہ


ویب ڈیسک October 21, 2023
ہمارے فیلڈرز نے اہم مواقعوں پر کیچز ڈراپ کیے، کپتان کا شکوہ (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا ملبہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ناقص فیلڈنگ اور بالنگ پر ڈال دیا۔

میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیلڈرز نے اہم مواقعوں پر کیچز ڈراپ کیے جبکہ لائن و لیتھ پر بالنگ نہیں کروائی گئی جس کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹرز نے کھل کر کھیلا، ابتدائی 10 اوورز میں اپنی باؤلنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر ہدف تک پہنچنے کے امکانات تھے تاہم پارٹنرشپ قائم نہ رکھ سکے، جس کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص بیٹنگ کرنیوالے کپتانوں میں بابراعظم کا تیسرا نمبر

گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں میچ کینگروز نے 62 رنز سے جیت لیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارتی شائقین نامناسب پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کا مذاق اڑانے لگے

اہم میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں اوور میں ڈیوڈ وارنر کا 10 رنز پر کیچ ڈراپ ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے 124 گیندوں پر 163 رنز بنائے جبکہ مچل مارش 108 گیندوں پر شاندار 121 رنز بنائے، دونوں اوپنرز نے 259 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

مزید پڑھیں: انتہا پسند بھارتی پولیس نے فینز کو 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگانے سے روک دیا

واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا میچ میں ایک بار پھر تعصب کی جھلک نظر آئی تھی جب اسٹیڈیم میں بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے پاکستانی فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا تھا جبکہ بھارتی شائقین کرکٹ پوسٹرز کے ذریعے قومی کرکٹرز کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں اشتعال دلانے کی کوشش کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں