آسٹریلیا سے شکست عماد نے بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بابر 2019 کے بعد سے پاکستان کو کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف فتح دلوانے میں ناکام رہے ہیں، عماد وسیم

بابر 2019 کے بعد سے پاکستان کو کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف فتح دلوانے میں ناکام رہے ہیں، عماد وسیم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی کپتان بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عماد وسیم نے نشاندہی کی کہ سال 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بابراعظم نے پاکستان کو میچ جتوایا تھا، اسکے بعد سے وہ کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ جتوانے میں ناکام رہے ہیں، یہ تنقید نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹس کے دوران مقابلوں میں کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے لیکن یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں پرفارم کرکے آپ اپنی قابلیت کا ثبوت دیتے ہیں۔


مزید پڑھیں: عماد وسیم نے بابراعظم سے ناخوشگوار تعلق کے سوال کو 'پیچیدہ' قرار دیدیا

عماد وسیم نے کہا کہ بابراعظم عالمی رینکنگ میں نمبر ایک بلےباز ہیں، انکی ذمہ داری تھی کہ وہ وکٹ پر کھڑے ہوکر ٹیم کو فتح دلوائیں اور جب وہ ایسا نہیں کرتے تو سوالات تو اٹھیں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص بیٹنگ کرنیوالے کپتانوں میں بابراعظم کا تیسرا نمبر

قبل ازیں آل راؤنڈر نے بابراعظم سے اپنے تعلقات کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ ہمارے درمیان دشمنی ہے۔
Load Next Story