ایون فیلڈالعزیزیہ ریفرنسز میں سزا نواز شریف نے اپیل کا حق بحال کرنے کی درخواست تیار کرلی

پیر کو دائر کریں گے، نواز شریف نے دستخط کردیے اور بائیو میٹرک سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا

(فوٹو : فائل)

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اپیل بحالی کی درخواست پیر کو دائر ہوگی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اپنے اوپر موجود ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف اپیل کے لیے پیر کو درخواست دائر کریں گے۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق بحالی کرنے کی درخواست پیر کو دائر کرنے کی تصدیق کردی۔ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں اور اپیلوں کی بحالی کے لیے بائیومیٹرک سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔

Load Next Story