وفاق کا کراچی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کرنیکا فیصلہ

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی پیکیج کی تیاری کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکوخصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔


عامر خان May 19, 2014
5سال پر مشتمل پیکیج کا نام ’’کراچی کی ترقی، پاکستان کی ترقی‘‘ رکھنے کی تجویز ہے فوٹو: فائل

وفاق نے کراچی کی ترقی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس کا نام ''کراچی کی ترقی، پاکستان کی ترقی'' رکھنے کی تجویز زیر غورہے،جبکہ پیکیج کے لئے 50 ارب روپے کی گرانٹ دینے پر بھی غورکررہی ہےتاہم اس گرانٹ کاحتمی تعین منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ کوسامنے رکھ کرکیا جائے گا،

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی پیکیج کی تیاری کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکوخصوصی ٹاسک دے دیا ہے، ان کی معاونت وفاقی وزیر پلاننگ وڈیولپمنٹ احسن اقبال کریں گے،وفاق سندھ حکومت،بلدیہ عظمیٰ کراچی اوردیگر متعلقہ اداروں کی مشاورت سے کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی سہولتیں بہتر بنانے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیکیج تیارکرے گا۔

اس پیکیج میں کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی، سڑکوں، پلوں، انڈربائی پاسز کی تعمیر، نکاسی آب اور دیگرسہولتوں کی فراہمی کے منصوبے شامل کیے جائیں گے،ان تمام منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ سندھ حکومت تیارکرکے وفاق کو بھیجے گی اور وفاقی حکومت اپنی جانب سے بھی انفرااسٹرکچر کے3 سے 4 بڑے منصوبوں کا اعلان کریگی ،منصوبوں کے حوالے سے70 فیصد فنڈز وفاق جبکہ 30 فیصد فنڈزسندھ حکومت جاری کرے گی،انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی کراچی ترقیاتی پیکیج میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں