عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو بچے جذباتی ہوگئے

واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ذرائع

—فائل فوٹو

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس پر بیٹے دوران گفتگو جذباتی ہوگئے۔


جیل ذرائع کے مطابق واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی جبکہ ٹیلی فون خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے چییرمین تحریک انصاف سے گفتگو کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے۔
Load Next Story