الخدمت کا ’بنو قابل فارماسسٹ‘ پروگرام متعارف 200 فارمیسیاں بنانے کا اعلان
جلد کراچی میں ڈپلومہ و گریجویٹ پروگرام اور آئی ٹی یونیورسٹی شروع کریں گے، حافظ نعیم الرحمان
الخدمت نے کراچی میں 'بنو قابل فارماسسٹ' پروگرام متعارف کراتے ہوئے شہر میں 200 فارمیسیاں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں ہفتے کو 'بنو قابل فارماسسٹ' پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے ڈپلومہ اور گریجویٹ پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں اور جلد کراچی میں آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔ اس وقت شہر میں الخدمت کی 15 فارمیسیز انتہائی رعایتی نرخوں پر مریضوں کو بہترین کوالٹی کی ادویات فراہم کر رہی ہیں اور جلد ہی شہر میں 200 فارمیسیز قائم کی جائیں گی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں سے فارمیسی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی فارماسسٹ چھوٹی چھوٹی نوکریوں کے حصول کے لیے بھاگ رہے ہوتے ہیں، انہیں دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے کہ فارماسسٹ بن کر بھی اکثر بے روزگار رہتے ہیں۔ لڑکیاں بڑی تعداد میں فارمیسی کے شعبے سے منسلک ہو رہی ہیں، ان کی استعداد کار بڑھاکر اور تکنیکی تربیت فراہم کرکے انہیں معاشرے میں کارآمد فارماسسٹ بنایا جا سکتا ہے تاکہ وہ چھوٹی موٹی بیماریوں کے لیے ادویات تجویز کر سکیں۔
مزید پڑھیں: الخدمت کے بنو قابل آئی ٹی ٹیسٹ میں ہزاروں طلباء و طالبات کی شرکت
انہوں نے کہا کہ میٹرک کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد انٹر کی تعلیم حاصل نہیں کر پاتی، گریجویشن اور ماسٹرز تک یہ تعداد مزید کم ہوجاتی ہے، جو نہیں پڑھ پا رہے انہیں ریاستی سطح پر ہنر سکھانے کا کوئی فریم ورک موجود نہیں۔ بے روزگار نوجوانوں کو ہنر سکھانے کا بیڑا جماعت اسلامی اور الخدمت نے اٹھایا ہے، ہم نے بنوقابل پروگرام اس لیے شروع کیا کہ کو ہنر سکھایا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنوقابل میں پہلی بار ستر ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی تھی، ہم پر تنقید کی گئی کہ ہم الخدمت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، میں کہتا ہوں الزام لگانے والے بھی یہ کام شروع کردیں، سب کو لوٹ مار کی سیاست چھوڑ کر ہماری طرح خدمت کی سیاست کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: الخدمت نے غزہ متاثرین کے لیے کروڑوں کا امدادی سامان تقسیم کردیا
انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے لیکن ریاست تسلیم نہیں کرتی، جب حکمران بات کرتے ہیں تو ساڑھے تین کروڑ کہتے ہیں اور گنتے وقت کراچی کی آبادی کو ساڑھے تین کروڑ تسلیم نہیں کرتے۔ بنوقابل 2.0 میں ایک لاکھ 17 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اب ہم ڈپلومہ اور گریجویشن پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، ہم کراچی میں جلد آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔
اس موقع پر الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے سی ای او نوید بیگ، الخدمت فارمیسیز کے ڈائریکٹر سید جمشید احمد، کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ کے سید عدنان رضوی، فارمیو کے مینجنگ ڈائریکٹر ہارون قاسم، پاکستان فارماسیویٹیکل اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر توقیر الحق، ڈاکٹر قیصر وحید، پاکستان سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس کے صدر ڈاکٹر عبدالطیف شیخ، عمیمہ مزمل، این آئی سی وی ڈی کے چیف فارماسسٹ جبران یوسف نے بھی خطاب کیا۔