کراچی میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا
پولیس نے فائرنگ میں ملوث حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا
اتحاد ٹاؤن میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھریلو رنجش پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا۔
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازعے پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کیا، مقتولین شناخت ابراہیم اور شکیلہ کے نام سے کی گئی ہے۔
اتحاد ٹاؤن پولیس نے فائرنگ میں ملوث حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزم ابتدائی بیان میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ کا اعتراف کررہا ہے لیکن وجوہات بتانے سے قاصر ہے۔