علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
23 تا 29 اکتوبر 2023
برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
یہ ہفتہ بہت سی کہانیاں سنارہا ہے۔ کوئی معاہدہ، کوئی رشتہ، کوئی تعلق ٹوٹ سکتا ہے۔ وہیں آپ کا طالع کا مالک سیارہ خفیہ مقام پر موجود ہے۔ آپ کی زندگی میں کوئی شخص انتہائی اہم ہوسکتا ہے۔ 24،25 اکتوبر اہم دن ہیں اور 28،29 بھی اسی طرح اہم ہیں۔ مالی فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔ اہم فیصلے بھی کر سکیں گے جن میں مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ ایسا ادارہ جو عالمی ہو اس سے فائدے ہوں گے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
بچوں کی وجہ سے کوئی الجھن ہوسکتی ہے۔ آپ کی ذہنی حالت کچھ بہت اچھی نہیں ہے آرام کی ضرورت ہے۔ بیرون ملک سے منسلک کسی ادارے یا شخص کے ساتھ آپ کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ بیرون ملک شادی کے لیے کوشاں ہیں تو اس میں کام یابی کا امکان موجود ہے۔ ممکن ہے محبوب سے وابستہ امیدیں اس طرح بر نہ آئیں جیسے آپ سوچ رہے ہیں۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
اس ہفتے سفر میں محتاط رہیں اور ڈرائیونگ سکون اور الرٹ ہوکے کریں۔ کسی سے تلخی ہوسکتی یا چوٹ لگ سکتی ہے۔ اسپتال کا چکر لگانا پڑسکتا ہے۔ آپ کی اپنے کام پر توجہ آپ کو دیر سے سہی فائدہ ضرور دے گی اور یہ بڑا فائدہ ہوگا۔ بیرون ملک یا کسی آن لائن سرمایہ کاری کا موقع مل سکتا ہے۔ اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے 28،29 اکتوبر اہم اور موزوں ایام ہوسکتے ہیں۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
دوران سفر یا کال پر کسی پرانے دوست سے ملاقات ہوسکتی ہے، بات چیت ہوسکتی ہے۔ ماضی کی کوئی تلخی پھر سے تازہ ہوکر اس خوشی کو بدمزہ کرسکتی ہے۔ ماضی کو بھلانا ہی بہتر حال کی ضمانت ہے۔
28_29 اکتوبر کی تاریخوں میں کہ جب قمر شرف میں ہوگا اور چودھویں کا بھی ہوگا، ایسے میں بڑی خوشیاں مل سکتی ہیں۔ ایسے میں من پسند جگہ رشتہ بھی طے پاسکتا ہے۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
آپ کی سنجیدگی اور اپنے کام پر توجہ سے اس ہفتے آپ کو یقینی بڑے مالی فوائد متوقع ہیں۔ آپ کا لہجہ رویہ ممکن ہے۔ کچھ افراد کے لیے انتہائی جارحانہ ہو، لیکن اسی کی وجہ سے ہی آپ کی ڈوبی ہوئی رقم کے ملنے کی امید ہری ہوئی ہے۔
ممکن ہے ایسے میں آپ کا اپنے باس اور پرانے دوست سے تعلق میں فاصلہ پیدا ہوجائے۔ آپ کے ازدواجی تعلق میں بھی سردمہری کا عنصر شامل ہوسکتا ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
اس ہفتے سفر کا امکان واضح ہے۔ کسی اجنبی جگہ کسی اپنے سے ملاقات کے واضح اشارے موجود ہیں۔ زہرہ مشتری اور چاند کی باہم محبت بھری ملاقاتیں آپ کے لیے خوشیاں لاسکتی ہیں۔ اس سے مالی فائدہ بھی ہوسکتا ہے اور محبوب سے ملنے والی توجہ بھی ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں 24_25 اور 28،29 اکتوبر کی تاریخیں اہم دکھائی دیتی ہیں۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کی جیب کے خانے میں مریخ، شمس و عطارد موجود ہیں اور اس ہفتے چاند چودھویں کا اور شرف کا ہونے جارہا ہے۔ ایسے میں مالی فائدہ ہونے کا یقین کیا جاسکتا ہے۔ آپ خود کو بہتر محسوس نہیں کررہے، آپ کی صحت کا گراف بھی کچھ بہتر نہیں ہے۔ اسپتال کا چکر لگ سکتا ہے یا آپ خود کو تنہا محسوس کرسکتے ہیں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
محبت اور شادی جیسے امور متحرک ہوسکتے ہیں۔ آپ کی صحت بہت اچھی ہورہی ہے اور آپ خود کو انتہائی باقوت اور توانائی سے بھرپور محسوس کریں گے۔ یہ ہفتہ آپ کی پسندیدہ شخص کے ساتھ آپ کے تعلق میں مزید آسانیاں لارہا ہے۔ آپ خوف کو خوش بختی کہہ سکیں گے۔ ایسے میں دوہرے تعلق میں رہنے والے افراد کے لیے پہلے تعلق سے دوری کا امکان موجود ہے ۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کا سیارہ راجع ہے اور مصیبت کے خانے میں ہے۔ آپ کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔ اس میں آپ کی خوراک کا اہم کردار ہوسکتا ہے۔ اپنے کھانے پینے کا خیال رکھیں۔
آپ کی نیند متاثر ہورہی ہے۔ بیرون ملک کئی گئی کوشش ابھی رنگ نہیں لائے گی۔ کام ہوتے ہوتے بگڑ سکتا ہے یا تعطل کا شکار ہوسکتا ہے۔ دوسرے خفیہ تعلق کی سمت جانے والوں کے راز کھل سکتے ہیں گھر اور معدے کا بے سکون ہونا دکھائی دے رہا ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کی سوچوں پر دباؤ مسلسل دکھائی دیتا ہے، کیوںکہ زحل آپ کے تیسرے خانے یعنی سوچ پر جم کے بیٹھا ہے اور راجع ہے۔ ایسے امور جو دیرپا ہیں اور نہایت غور وفکر کے متقاضی ہیں ان پر توجہ دیں تو کام یابی کا امکان موجود ہے۔
25،26 اکتوبر کو کسی اہم فیصلے کی سمت بڑھ سکتے ہیں۔ کسی پرانے دوست کا تعاون حاصل رہے گا۔ اچانک مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
آپ کے کیریئر میں ایک یقینی اور بڑی تبدیلی کے اشارے موجود ہیں۔ آپ کا من پسند جگہ تبادلہ یا ترقی ہوسکتی ہے۔ آپ کے کام کو سراہا جاسکتا ہے۔
اگر آپ تحقیق اور غوروفکر کے کسی بھی شعبے سے منسلک ہیں تو اس ہفتے غیرمتوقع بڑی کام یابی مل سکتی ہے اور آپ کے کام کو سرکاری سطح پر عزت سے نوازا جاسکتا ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
آپ کا پہلا تعلق خراب لیکن دوسرا بہتر ہوسکتا ہے۔ اس میں بھی کئی الجھنیں اگرچہ ہیں لیکن پہلا تعلق کم زور ہوچکا ہے جو کسی بھی لمحے ٹوٹ سکتا ہے۔ اس ہفتے آپ اپنے کاروبار کو عالمی سطح پر متعارف کرواسکتے ہیں اور ایک بڑی کام یابی سمیٹ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اس ہفتے کے 24،25،اور28،29 اکتوبر کے ایام کافی معاون ہوسکتے ہیں۔