خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیر اور اس کا دلچسپ مجموعہ
تالاب میں نہانا
مقصود خان،لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے دونوں بھائی کسی تالاب میں نہا رہے ہیں اور وہاں کوئی ہمیں یہ بتاتا ہے کہ اس پانی میں نہانے سے بیماریوں میں شفا ہوتی ہے ۔ ہم خوب دیر تک اس ٹھنڈے پانی میں نہاتے ہیں پھر گھر واپس آ جاتے ہیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔
بغیر قمیض کے گھومنا
صائم پرویز علی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بنا قمیض کے کہیں جا رہا ہوں جیسے اندھیرا سا ہے اور میں بنا قمیض کے بازار میں ہوں ۔ خواب میں بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ میرے پاس قمیض نہیں ہے۔ نیند سے بیدار ہو کر بھی مجھے کافی پریشان کن خیالات آتے رہے ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
مسجد کے باہر سے مسواک خریدنا
فیصل رحمان، بہاولپور
خواب : ۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر سے نماز ادا کرنے مسجد جاتا ہوں وہاں مسجد کے باہر ایک صاحب مسواک بیچ رہے ہوتے ہیں ۔ کافی لوگ ان سے خرید رہے ہوتے ہیں ۔ میں بھی سوچتا ہوں کہ ان سے لے لوں اور پھر میں کافی ساری مسواکیں خرید لیتا ہوں اور وہیں پر مسواک کرنے لگ جاتا ہوں ۔ مہربانی فرما کر اس کی تعبیر بتا دیجیئے ۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے دین و دنیا دونوں میں بھلائی نصیب ہوگی۔ اللہ وسائل اور رزق میں برکت عطا فرمائیں گے جس کی وجہ سے ادائیگی قرض احسن طریقہ سے مکمل ہوگی ۔ گھریلو معاملات میں بھی آسانی ہوگی ۔ اولاد سعادت مند اور فرمانبردار ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور وضو یا بغیر وضو کثرت سے یا اللہ یا رحمن یا رحیم کا بھی ورد کیا کریں ۔
سالن سے منہ جلنا
نادیہ یاسین، سیالکوٹ
خواب :۔ میں نے دیکھا کہ میں کالج سے دوپہر کو گھر آتی ہوں تو بہت بھوکی ہوتی ہوں ۔ کچن میں امی ابھی کھانا پکا رہی ہوتی ہیں ۔ میرے بھوک ، بھوک چلانے پر امی مجھے ڈانٹتی ہیں کہ صبر کرو ابھی کھانا پکنے میں وقت ہے ۔ پھر امی کسی کام سے کچن سے باہر جاتی ہیں تو میں گرم گرم سالن نکال کر کھانا شروع کر دیتی ہوں جس سے میرا ہاتھ اور منہ بری طرح جل جاتا ہے ۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی مصیبت یا مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ کسی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے ۔ زندگی کے معاملات میں کسی ناگہانی مصیبت کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ معاملات میں کسی رکاوٹ یا بندش کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار کا ورد کیا کریں ۔ کسی منگل یا ہفتہ کو کالے ماش کالے چنے یا کالا کپڑا کسی مستحق کو دے دیں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔
خالہ کے گھر رہنا
ارم حیات، راولپنڈی
خواب :۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنی خالہ کے گھر رہنے آئی ہوں ۔ وہاں ان کا پورا سسرال ہے ۔ جب میں کچھ دن رہنے کے بعد واپس جا رہی ہوتی ہوں تو خالہ کی ساس مجھے ایک گفٹ پیک دیتی ہیں ۔ جب گھر آ کر میں اس کو کھولتی ہوں تو اس میں ایک چھوٹی سی نماز کی کتاب اور ایک زرد رنگ کا انتہائی جھلملاتا ہوا سوٹ ہوتا ہے۔ میرے گھر والے بھی اس کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں کہ آنٹی نے کس قدر نفیس اور خوبصورت قیمتی لباس مجھے دیا ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کو دین کی سمجھ عطا ہو گی ۔ اگر گھر میں کوئی بیمار ہے تو اس کو شفا ہو گی ۔ خدانخواستہ کاروباری یا گھریلو معاملات میں کوئی مسئلہ ہے تو خدا کی مہربانی سے وہ حل ہو جائے گا ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں اور ہو سکے تو حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
فصل تیار ہونا
یاور علی، ساہیوال
خواب :۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے آبائی گاؤں گیا ہوا ہوں اور کھیتوں میں گھوم رہا ہوں۔ پھر میں ٹیوب ویل سے فصلوں کو پانی لگا دیتا ہوں جس سے دیکھتے ہی دیکھتے تمام فصل اسی وقت پک کر تیار ہو جاتی ہے۔ میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ اتنی جلدی کیسے فصل پک کے تیار ہو گئی اس کو تو تیار ہونے میںکم از کم چھ مہینے چاہیے ہوتے ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہوں ۔ اسی وقت میرے بھائی ادھر آجاتے ہیں تو وہ بھی یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کو کامیابی ملے گی ۔ خوشخبری پر بھی دلیل کرتا ہے ۔ اس خواب سے کاروبار میں برکت ہو گی اور ترقی ہو گی ۔ گھر میں آرام اور سکون بھی رہے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
پانی کے تالاب میں نہانا
مظفر خان، کوئٹہ
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ ہم سب دوست کہیں گھومنے گئے ہوئے ہیں۔ کافی پر فضا مقام ہوتا ہے۔ میں اور میرے دوست بہت خوش ہوتے ہیں اور سب ادھر ادھر گھومنے لگتے ہیں۔ اسی دوران ہم کو ایک انتہائی صاف شفاف پانی کا تالاب نظر آتا ہے۔ میں فوراً اس میں چھلانگ لگا دیتا ہوں اور انتہائی برفیلے پانی میں نہانے لگتا ہوں جس سے مجھے بے حد خوشی ملتی ہے ۔ تازگی کا احساس ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ جیسے نہا کر نیا ہو گیا ہوں ۔ میرا پانی میں سے نکلنے کا دل ہی نہیں کرتا ۔ دل چاہتا ہے کہ یونہی اس میں نہاتا رہوں ۔ مگر اس کے بعد مجھے نہیں یاد شائد آنکھ کھل گئی ۔
تعبیر:۔ ماشاء اللہ بہت اچھا خواب ہے۔ خوشخبری و خوش نصیبی پر دلیل کرتا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ اگر آپ خدا نخواستہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اس سے بھی شفا یاب ہوں گے ۔ زندگی میں راحت اور آرام ہو گا ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں اور اگر ہو سکے تو اللہ کی راہ میں کچھ خیرات بھی کریں ۔
باغ کی سیر
ام کلثوم، ملتان
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں صبح، صبح باغ میں سیر کرنے آئی ہوں اور وہاں ایک آدمی بہت بڑے بڑے برتنوں میں دودھ ڈال کر بیچ رہا ہوتا ہے۔ میں اس کے پاس رکتی ہوں اور اس سے دودھ ایک چھوٹی سی پیالی میں لے کر پیتی ہوں جو کہ انتہائی خوشبودار اورلذیز لگتا ہے۔ میں اس سے برتن بھر کر خرید لیتی ہوں ۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اگر آپ حاملہ ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنی مہربانی سے ایک فرزند سے نوازے گا ۔ کسی بزرگ سے روحانی فیض بھی مراد ہو سکتا ہے ۔ غرض اس خواب کا مطلب خوشی بزرگی اور بڑوں سے سعادت حاصل ہونا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاشکور یا حفیظ کا ورد بھی کیا کریں ۔ کچھ صدقہ و خیرات بھی ممکن ہو تو کریں ۔
گاؤں میں نئے پل کی تعمیر
محمد منظور، شیخوپورہ
خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے گاؤں کا پل جو بہت عرصے سے ٹوٹا پڑا ہے ۔ اس کی جگہ نیا پل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ میں بھی قریب جا کر کھڑے ہوکر لوگوں کو باتیں کرتا دیکھتا ہوں اور سب کی ہاں میں ہاں ملاتا ہوں ۔ سب بہت خوش ہو رہے ہوتے ہیں کہ اب شہر جانا سب کے لئے آسان ہو جائے گا ۔اس کے بعد مجھے میرے گھر والوں نے جگا دیا ۔
تعبیر:۔ یہ خواب اچھا ہے اور ترقی کو ہی دلیل کرتا ہے ۔ یہ آسانی آرام اور سکون کو ظاہر کرتا ہے ۔ اگر آپ کاروبار سے منسلک ہیں تو اس میں برکت ہو گی جس سے مال اور وسائل میں برکت ہو گی ۔ اگر کہیں ملازمت کرتے ہیں تو اس میں یقینی طور پر ترقی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد بھی کریں ۔
پھل کھانا
قمر مغل، پشاور
خواب :۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دوست کے باغات میں گیا ہوا ہوں ۔ ان کے پھلوں کے باغات ہوتے ہیں ۔ وہاں بہت پھل لگا ہوتا ہے ۔ میں ان کی تعریف کرتا ہوں تو اس کے ابو کافی پھل مجھے اتروا کر دیتے ہیں ۔ میں وہیں باغ میں بیٹھ کر کھانے لگ جاتا ہوں ۔ اس میں مختلف پھل ہوتے ہیں جو کہ انتہائی لذیز اور خوشبودار ہوتے ہیں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے اور زرق میں برکت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے مراد ایک فرزند بھی ہو سکتا ہے جو آپ کی عزت و توقیر میں اضافہ کا باعث ہو گا ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور یاشکو ر اور یاحفیظ کا ورد کیا کریں ۔
درود پاک پڑھنا
ناصر بوسال، گجرات
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے بزرگوں کے مزار پر موجود ہوں اور وہاں درود پاکؐ کا ورد ہو رہا ہوتا ہے ۔ میں بھی اس محفل میں شامل ہو جاتا ہوں اور سب کے ساتھ مل کر درود شریف پڑھنے لگ جاتا ہوں ۔ اس کو پڑھتے ہوئے مجھے بڑا سکون ملتا ہے اور آنکھیں بھی نم ہو جاتی ہیں ۔
تعبیر : ۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے کسی روحانی بزرگ سے آپ کی ملاقات ہو گی اور روحانی فیض بھی ملے گا ۔ آپ کے رزق حلال میں برکت ہو گی اور مزید آسانیاں بھی ہوں گی ۔ گھر میں آرام و سکون ہو گا ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں اور رات کو سوتے وقت سیرت طیبہ کا مطالعہ ضرور کیا کریں ۔
نیا تنگ جوتا
رضوانہ حسن، فیصل آباد
خواب :۔ میں نے دیکھا کہ میں نیا جوتا پہن کر کالج جا رہی ہوں ۔ مگر گھر سے نکلتے ہی مجھے اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ یہ مجھے کافی تنگ ہے اور بہت کاٹ رہا ہے ۔ میں کافی مشکل سے چلتی ہوئی آگے بڑھتی ہوں مگر دو قدم چلنا بھی دوبھر ہو جاتا ہے ۔
تعبیر:۔ یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کر ے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر یا کاروباری معاملات سے اس کا تعلق ہو سکتا ہے ۔ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو تعلقات میں کشیدگی بھی آسکتی ہے ۔ آپ ہر نماز کے بعد استغفار کی تسبیح لازمی پڑھیں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
بزرگ لاٹھی دیتے ہیں
سرور حسین، ننکانہ صاحب
خواب :۔ میں نے دیکھا کہ میں کہیں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آیا ہوا ہوں اور رات بھر رکنے کے لئے کسی خانقاہ جیسی جگہ میں رک جاتا ہوں ۔ وہاں ایک عجب سی شخصیت والے بزرگ ہوتے ہیں جو کہ سب کو بعد از عشاء لیکچر دے رہے ہوتے ہیں ۔ کافی عجیب عجیب سے لوگ وہاں آ رہے ہوتے ہیں ۔ میں بھی عشاء سے فارغ ہو کر وہاں ان کا خطاب سننے لگ جاتا ہوں ۔ وہ سیرت النبیؐ پر روشنی ڈال رہے ہوتے ہیں ۔ ان کا انداز بیان انتہائی خوب صورت ہوتا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ۔ جب سب لوگ جانے لگتے ہیں تو وقت رخصت وہ مجھے ایک انتہائی خوبصورت سی لاٹھی دیتے ہیں جو کہ شائد صندل کی لکڑی سے بنی ہوتی ہے ۔ اس سے خوشبو پھوٹ رہی ہوتی ہے ۔ میں وہ لکڑی کی انتہائی دیدہ زیب لاٹھی لے کر بہت خوش ہوتا ہوں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو ظاہر کر تا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ آپ کی رسائی حکومت اور اہل اقتدار تک ہو گی ۔ اللہ تعالیٰ بے حساب رزق عطا کریں گے اور اس کی برکت سے روزی اور مال و وسائل میں بھی اضافہ ہو گا ۔ اپنے حلقہ احباب میں بھی عزت اور توقیر ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ اداکیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد جاری رکھیں ۔
گھر میں پودا لگانا
عشرت نذیر، کراچی
خواب:۔ میں نے خواب دیکھا کہ میرے ابو نے صحن میں ایک پودا لگایا ۔ اگلے دن ہم سو کر اٹھے تو دیکھا کہ ایک ہی دن میں وہ اتنا بڑا ہو چکا ہے۔ ہم یہ دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔ اس سے اگلے دن اس کا سائز مزید بڑا ہو چکا ہوتا ہے۔ مزید چند دنوں میں وہ باقاعدہ ایک درخت بن چکا ہوتا ہے اور اس کی انتہائی خوش رنگ شاخیں گھنی ترین بن کے قدرتی چھاؤں بن چکی ہوتی ہیں ۔
تعبیر: ۔ بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی و رحمت سے آپ کے رزق میں فراوانی ہو گی ۔ کاروبار میں برکت ہو گی اور اضافہ ہو گا جس سے مال و وسائل میں بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
بھائی کا بخار
منورہ بیگم، لاھور
خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میرا چھوٹا بھائی کئی مہینوں سے بخار میں مبتلا ھے۔ ھم نے مختلف مقامات سے دم بھی کروایا مگر کہیں سے فرق نہیں پڑتا اور پرانا بخار کہہ کے سب جان چھڑا رہے ہیں۔
تعبیر: یہ خواب ظاھر کرتا ھے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے، زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ھوئے گزرتا ھے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذہن کو نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبیؐ کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ھے۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
پیسوں کا غائب ہونا
احمد انصاری،گوجرانوالہ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میری ساس اپنی کمیٹی نکلنے پر رات کو سب کو دعوت دے رہی ہیں، صبح میری آواز گھر میں خوب شور سے کھلی کیوں کہ میری ساس کے پیسے کہیں غائب ہو گئے ہیں اور سب ان کو تلاش کر رہے ہیں، میں بہت ڈر جاتی ھوں کہ کہیں مجھ پر نہ الزام لگا دیں۔ پریشانی اتنی ہے کہ جب میری آنکھ کھلی تب بھی میرا دل بہت پریشان تھا۔
تعبیر: اس خواب سے ظاھر ھوتا ھے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ھے، رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔