فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف واک میں نادیہ جمیل کی شرکت

ہم صرف لیپ ٹاپ پر گھر بیٹھے وڈیوز دیکھ رہے ہیں ، ہمیں چاہیے کہ اب ہم باہر نکلیں، نادیہ


Staff Reporter October 22, 2023
ہم صرف لیپ ٹاپ پر گھر بیٹھے وڈیوز دیکھ رہے ہیں ، ہمیں چاہیے کہ اب ہم باہر نکلیں، نادیہ

کراچی پریس کلب پر نجی برانڈ کے تعاون سے فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں چائلڈ رائٹس ایکٹیویسٹس ،شوبز کی معروف شخصیات سمیت سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء کی جانب سے چائلڈ ٹریفکنگ، بچوں سے ملازمت اور بھیک منگوانے کے خلاف شدید نعرے بلند کیے گئے۔

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور چائلڈ رائٹس ایکٹیویسٹ سارہ احمد کی زیر قیادت فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا۔

ہاتھوں میں بینرز تھامے مظاہرین کی جانب سے چائلڈ لیبر،چائلڈ ٹریفکنگ،بچوں سے بدسلوکی اور بھیک منگوانے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ کراچی میں بچوں کے حقوق کیلئے اور بچوں پر تشدد اور استحصال کے خلاف پہلی دفعہ آگاہی واک کی جارہی ہے۔آگاہی واک کا مقصد بچوں سے بدسلوکی، استحصال، چائلڈ لیبر اور چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

انہون نے کہا کہ ہم فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف ہیں، فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔جو قوم اپنے بچوں کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ کامیاب نہیں ہو سکتی۔بچوں سے بدسلوکی، چائلڈ لیبر، چائلڈ ٹریفکنگ اور گداگر مافیا سے بچاؤ کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

walk

غزہ میں معصوم اور بے گناہ فلسطینی بچوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔استحصال اور بدسلوکی بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے،جس سے بچوں کی خود اعتمادی اور شخصیت کو نقصان پہنچتا ہے۔۔

اس حوالے سے اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ پورے پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن ہونی چاہئے،ہم صرف لیپ ٹاپ پر گھر بیٹھے وڈیوز دیکھ رہے ہیں ، ہمیں چاہیے کہ اب ہم باہر نکلیں، ہماری خاموشی فاطمہ اور رضوانہ پر ہونے والے ظلم پر پردہ ڈال رہی ہے، میں بہت شرمندہ ہوں یہ دیکھ کر کہ ہم اب بھی باہر نہیں نکل رہے۔

سوشل ایکٹیویسٹ سارہ نے کہا کہ کسی بچے پر تشدد ہو رہا ہے تو اسکے خلاف آواز اٹھائیں،پاکستان میں کہیں ظلم ہو رہا ہے کسی بچے پر تو ہماری ہیلپ 1138 لائن پر رابطہ کریں، غزہ میں بچوں کے ساتھ ظلم ڈھایا جارہا ہے، نہتے فلسطینی بچوں کا کوئی قصور نہیں، ان کے ساتھ ظلم بند کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |