ورلڈکپ انتہاپسند بھارتی شائقین بنگلادیشی فینز کو بھی ہراساں کرنے لگے

بھارت کیخلاف میچ کے دوران شائقین نے بنگال فین کے ٹائیگرز میسکوٹ بھاڑ ڈالا، ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک October 22, 2023
بھارت کیخلاف میچ کے دوران شائقین نے بنگال فین کے ٹائیگرز میسکوٹ بھاڑ ڈالا، ویڈیو وائرل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پاکستانیوں کے بعد بنگلادیشی فینز کو بھی ہندو انتہا پسند بھارتی شائقین ہراساں کرنے لگے۔

پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ کے 17 ویں میچ کے دوران ایک بنگلہ دیشی مداح کو انتہا پسند ہندوستانی شائقین نے ہراساں کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی شائقین کرکٹ نے میچ کے دوران اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر بنگلادیش کے سپر فین شعیب علی، (جنہیں "ٹائیگر شعیب" کے نام سے جانا جاتا ہے) کو ہراساں کیا اور انکے ''شیر میسکوٹ'' کو بھی پھاڑ دیا جبکہ استیڈیم میں موجود دیگر فینز واقعے کی ویڈیو بناتے رہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار بھی نظر نہ آئے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارتی شائقین نامناسب پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کا مذاق اڑانے لگے

اسٹیڈیم میں بھارتی شائقین کی جانب سے یہ میگا ایونٹ میں پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل 14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے دوران کپتان بابراعظم، محمد رضوان سمیت کئی پاکستانی مداح بھی بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرچکے ہیں جبکہ مذہبی و نا مناسب نعرے لگا کر کرکٹرز کو اُکسانے کی کوشش کی تھی۔

مزید پڑھیں: فلسطینوں کے نام ایوارڈ؛ بھارتی شائقین کیجانب سے رضوان کو ناروا سلوک کا سامنا

اسی طرح پاک آسٹریلیا میچ کے دوران پاکستانی فینز کو انتہاپسند بھارتی پولیس اہلکار نے پاکستانی فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا تھا جس پر بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: انتہا پسند بھارتی پولیس نے فینز کو 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگانے سے روک دیا

دوسری جانب پاک آسٹریلیا میچ میں ہی بھارتی شائقین منظم پلاننگ کے ساتھ پاکستانی فینز اور کھلاڑیوں کو نامناسب پوسٹرز کے ذریعے اکسانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ معاملات کو بگاڑا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ سابق کرکٹرز کا 'مسلمانوں' سے متعلق بیان! بھارتی میڈیا آگ بگولہ

واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے تاحال جاری نہیں کیے گئے جبکہ آئی سی سی نے بھی دہرا معیار اپناتے ہوئے اسے بھارتی حکومت کی پالیسی قرار دیدیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں