اسرائیل کی خان یونس میں بھی بمباری 12 فلسطینی شہید

شمالی غزہ سے ہزاروں فلسطینی ہجرت کرکے اس وقت خان یونس میں پناہ لیے ہوئے ہیں


ویب ڈیسک October 22, 2023
اسرائیلی بمباری میں 44 فلسطینی زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حملہ ایک ''ریو'' نامی کیفے پر کیا گیا جس میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے حملے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ شمالی غزہ سے ہزاروں فلسطینی ہجرت کرکے اس وقت خان یونس میں موجود ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں