بشری بی بی کے بھائی کے گھر اینٹی کرپشن کے چھاپے

اینٹی کرپشن کا مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری


ویب ڈیسک October 22, 2023
اینٹی کرپشن کا مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری

اینٹی کرپشن کا مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی، سابقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلیز کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن میں مفرور ملزمان کے گھر ریڈ کئے۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابقہ ایم این ایز رائے حسن نواز اور رائے مرتضی اقبال کے گھروں پر چھاپے مارے۔

سابقہ ایم پی اے نعیم ابراہیم ،سیاسی رہنماسلیم صادق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مارا گیا۔ تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطلوب ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں