نواز شریف کا 4 سال بعد رائیونڈ میں ناشتہ مینیو میں حلوہ پوری سری پائے شامل

نواز شریف نے اپنے معالجین کی ہدایت کے مطابق ناشتہ کیا


ویب ڈیسک October 22, 2023
نواز شریف نے اپنے معالجین کی ہدایت کے مطابق ناشتہ کیا

میاں نواز شریف نے اتوار کی صبح ناشتہ جاتی امراء میں شریف فیملی کے ہمراہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ان کے لئے تیار کئے گئے ناشتہ کے مینو میں حلوہ پوری سری پائے لسی گرین ٹی شامل تھا۔ تاہم نواز شریف نے اپنے معالجین کی ہدایت کے مطابق ناشتہ کیا۔

میاں نواز شریف سے ناشتے پر اسحاق ڈار کی اہم ملاقات ہوئی۔ نواز شریف سے شہباز شریف ، سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق کی اہم ملاقات آج شیڈول ہے، جس میں معاشی پالیسی ترتیب دینے معاشی اصلاحات تبادلہ خیال ہو گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کل ممکنہ طور پر اسلام آباد جائیں گے۔ وہ مختلف کیسز میں زیر سماعت مقدمات کے سلسلے میں اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں