امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں کا احتجاج خالصتان کے حق میں نعرے
مظاہرین نے امریکا سے ہردیپ قتل کی تحقیقات میں تعاون کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا
امریکا میں سیکڑوں سکھوں نے بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا اور برطانیہ کے بعد اب امریکا میں بھی سکھوں نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ امریکا سکھوں کے حقوق کے تحفظ اور خالصتان کے قیام کے لیے بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
سکھ رہنماؤں نے امریکا سے یہ بھی مطالبہ بھی کیا کہ کینیڈا میں علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے بھارت پر زور ڈالے۔
مظاہرین نے بھارت سے علیحدگی اور آزاد ریاست خالصتان کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں ایک گردوارے کے قریب قتل کردیا گیا جس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ قتل میں را ملوث تھی۔
کینیڈی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے را کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد خود پیش کیے تھے اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کردیا تھا۔