بھارت بی جے پی کے رہنما کی 13 سالہ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی
بی جے پی رہنما نے جنسی زیادتی کے بعد لڑکی کو مردہ سمجھ کر کھیت میں پھینک دیا تھا
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مودی کی جماعت بی جے پی کے مقامی رہنما اور پنچایتی کونسل کے رکن نے 13 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے نیم مردہ حالت میں کھیت میں پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع دینج پور میں کھیت سے 13 سالہ لڑکی برہنہ حالت میں ملی جس کی حالت تشویشناک تھی۔ بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی۔ ہوش میں آنے کے بعد متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اسے بی جے پی کے ایک مقامی رہنما نے اپنی دکان پر بلایا تھا۔
جب وہ دکان پر پہنچی تو بی جے پی رہنما نے زبردستی دکان میں بند کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کیا۔ پھر مردہ سمجھ کر کھیت میں پھینک دیا۔
پولیس نے لڑکی کے بیان کے بعد بی جے پی کے مقامی رہنما کو حراست میں لے لیا۔