چچا نے چھریوں کے وار کر کے بھتیجے کو قتل کر دیا
واقعہ لین دین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا، پولیس
مناواں کے رحمت ٹاؤن میں چچا نے چھریوں کے وار کر کے بھتیجے کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول 25 سالہ عمران الیکٹریشن کا کام کرتا تھا، مقتول کا اپنے چچا کے ساتھ جھگڑا ہوا، چچا نے چھری سے حملہ کر دیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیے، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی، واقعہ لین دین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔