سرجانی ٹاؤن مرڈر کیس کا ڈراپ سین دوست کے قتل میں دوست ہی ملوث نکلا

ملزم نے مقتول کو جھگڑے کے دوران قتل کرکےلاش ٹینک میں پھینک دی تھی، موبائل فون سے ملزم کا سراغ ملا، پولیس


Staff Reporter October 22, 2023
سرجانی ٹاؤن میں قتل ہونے والے فائق حسنی کی یادگار تصویر

سرجانی ٹاؤن میں قتل کیے جانے والے فائق حسنی کے قتل میں اس کا دوست ہی ملوث نکلا،پولیس نے دوست کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا۔

11 جولائی کو سرجانی ٹاؤن سیکٹر 54 اے لال بخش گوٹھ مکان نمبرایل4 کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے 40 سالہ فائق حسنی ولد نوید حسنی کی شہ رگ کٹی لاش ملی تھی۔

سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نےمقتول فائق حسنی کےقتل میں ملوث اس کے دوست سید ضیا حسین شاہ کوگرفتارکرلیا۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق پولیس قاتل تک مقتول کے موبائل فون کی مدد سے پہنچی، ملزم نے مقتول کاموبائل فون اعظم بستی میں پھینک دیا تھا۔

تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ مقتول کا دوست سید ضیاء حسین شاہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر54 اے سے پہلے اعظم بستی میں رہا کرتا تھا اوراکثراعظم بسی جایا کرتا تھا جس پرپولیس نے شک کی بنیاد پر پڑوسی دوست کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی توملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

گرفتار ملزم موٹر سائیکل مکینک ہے، ملزم نے مقتول کو جھگڑے کے دوران قتل کرکےلاش ٹینک میں پھینک دی تھی ، گرفتار ملزم اور مقتول کے درمیان پہلے بھی جھگڑا ہو چکا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ضیا نے مقتول کی موٹرسائیکل نمائش چورنگی پرچھوڑی دی تھی اور واردات سے قبل مقتول اورملزم نے مل کر نشہ بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں