انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے پیپلزپارٹی
صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات موخر نہیں ہو سکتے، فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا، انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات موخر نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن آئین کا پابند ہے دو شخصیات کی خواہش کا پابند نہیں۔
سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ سلیکشن کا بار بار تجربہ کرنے کی بجائے الیکشن کی طرف آنا پڑے گا، یہ صرف عوام کا اختیار ہے وہ کس کو منتخب اور کس کو مسترد کرتے ہیں۔