امام الحق کا بھی دُلہا بننے کا فیصلہ شادی کی تاریخ سامنے آگئی
قومی کرکٹر ورلڈ کپ کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے بھی ورلڈ کپ کے بعد دُلہا بننے کا فیصلہ کرلیا۔
امام الحق کا نکاح 25 نومبر 2023 بروز ہفتہ کو طے پایا ہے جبکہ اگلے روز لاہور میں دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوگی جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: امام الحق اپنی ہونے والی اہلیہ میں کیا خوبیاں چاہتے ہیں؟
ورلڈ کپ سے پہلے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان دولہا بنے تھے اب امام الحق زندگی کی ایک نئی اننگز کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
کپتان بابر اعظم کے والدین بھی بیٹے کے سر پر سہرا سجانے کی سوچ ضرور رکھتے ہیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی بات چیت اور شادی کا باقاعدہ دن طے نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ امام الحق سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔
مزید پڑھیں: پرچی کے طعنے ملنے پر شاور کے نیچے روتا تھا، امام الحق کا انکشاف
امام الحق اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے چار میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں فتح اور 2 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔