گستاخانہ پروگرام نشر ہونے پر ملک بھر میں وکلا برادری کا جیو ٹی وی کے خلاف احتجاج

پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں وکلا برادری نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔


ویب ڈیسک May 19, 2014
کراچی سمیت سندھ کی ماتحت عدالتوں میں وکلا برادری نے ایک گھنٹے کا احتجاج کیا۔ فوٹو : ایکسپریس / فائل

گستاخانہ پروگرام نشر ہونے پر ملک بھر میں وکلا برادری کی جانب سے جیو ٹی وی کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلا برادری کی جانب سے جیو ٹی وی کے خلاف لاہور سمیت صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں احتجاج کیا جارہا ہے، زیر سماعت کیسوں کے دوران وکلا کی عدالتوں کے روبرو پیش نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے ہیں جس سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کی ماتحت عدالتوں میں وکلا برادری نے ایک گھنٹے کا احتجاج کیا۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی وکلا برادری کی جانب سے توہین آمیز پروگرام کی نشریات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جیو انٹرٹینمنٹ چینل کے مارننگ شو ''اٹھو جاگو پاکستان'' میں منقبت اہل بیت کے دوران شرکا کو نازیبا حرکات کرتے دکھایا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے اور ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |